کوپن ہیگن،23دسمبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایک تازہ مطالعہ کے مطابق فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کم استعمال سے دماغی صحت پر مثبت اثراث پڑتے ہیں۔ کوپن ہیگن میں کی گئی اس ریسرچ کے نتائج کے مطابق سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کے باعث ذہن پر غیر صحت مندانہ اثرات پڑتے ہیں کیونکہ یہ دیگر افراد کی زندگی کے مثبت اور بہترین پہلوؤں کو ہی اجاگر کرتے ہیں۔